پشاور(کوہسارنیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہ پی ٹی آئی اپنے صوبےکا بارڈر کراس نہیں کرسکیں گے، یہ ڈی چوک کے باہر الٹا لٹک جائیں، ان کا لیڈر ایسے آزاد نہیں ہوگا
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اتنی نااہل حکومت ہےکہ ان کے پاس مستقل وزیر داخلہ نہیں۔
گورنرخیبرپختونخوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کا آرڈر ہے کہ سرکاری وسائل استعمال نہ کیے جائیں، یہ لوگ سرکاری وسائل پر پارٹی چلانا چاہتے ہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نےکہا یہ اپنی پارٹی کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں، سرکاری کام کے لیے نہیں، ہر جگہ سے آپ کو فنڈز آرہے ہیں، اپنے فنڈز بھی کھا جاتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نےکہا یہ اپنے صوبے کا بارڈر کراس نہیں کرسکیں گے، یہ ڈی چوک کے باہر الٹا لٹک جائیں ، ان کا لیڈر ایسے آزاد نہیں ہوگا۔
فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات کی تردید کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین میں گور نرراج موجود ہے، وفاقی حکومت سمجھتی ہے تو کوئی قباحت نہیں، صدر اور وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ گورنر راج لگایا جائے تو پھرکسی بات کی ضرورت نہیں ہوگی۔
گورنر خیبرپختونخوا نےکہا صوبائی کابینہ نے پولیس ایکٹ 2026 کی منظوری دی ہے، پی ٹی آئی کا بیانیہ تھا کہ پولیس غیر سیاسی ہوگی، پولیس ایکٹ جب میرے پاس آئے گا تو دیکھوں گا، پولیس ایکٹ میں کوئی چیز غیر آئینی ہوئی تو اس پر اعتراض لگاؤں گا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی بولے یہ چاہتے ہیں پولیس ہماری غلام ہو، پولیس کو ٹائیگر فورس بننے نہیں دیں گے، حکومت چاہتی ہےکہ آئی جی اور پولیس کو اپنے تابع کرے۔
پی ٹی آئی والے ڈی چوک میں الٹا لٹک جائیں، ان کا لیڈر آزاد نہیں ہوگا:فیصل کریم کنڈی







