ایشین گیمز: مینز ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ازبکستان کو 1-5 سے شکست دے دی

ایشین گیمز

ناگویا (کوہسارنیوز) 20ویں ایشین گیمز آئچی ناگویا 2026 کے مینز ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ازبکستان کو 1-5 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی پاکستان کی جانب سے محمد عماد نے 18ویں منٹ میں فیلڈ گول کے ذریعے برتری حاصل کی تاہم 30ویں منٹ میں ازبکستان کے سلیم جونوف شوخ رخ بیگ نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا 33ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے پاکستان کو دوبارہ برتری دلائی 40ویں منٹ میں عبد الرحمن نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے اسکور 1-3 کردیا جبکہ 45ویں منٹ میں ابوبکر محمود نے پنالٹی اسٹروک پر گول کرکے پاکستان کی برتری 1-4 کردی 57ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر اپنا دوسرا اور پاکستان کا پانچواں گول اسکور کیا یوں پاکستان نے میچ 1-5 سے اپنے نام کرلیا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم کی شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم آئندہ میچز میں بھی کامیابی کا یہ سلسلہ برقرار رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں