نیویارک(کوہسارنیوز)مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے،ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنےکی ضرورت ہے، کہ غزہ ہمارے دور کا سب سے غیر انسانی اور شرمناک حراستی کیمپ بن چکا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ ہمارے دور کا سب سے غیر انسانی اور شرمناک حراستی کیمپ بن چکا،جنگ بندی کے بعد غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر چکی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی دہشت گردی جاری ہے،مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کو مقدس مقامات تک رسائی سے روکا جا رہا ہے،فلسطینی مزاحمت نے امن منصوبے پر رضامندی دی ہیں، اسرائیل غزہ قبضہ ختم کرنے سے انکار کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ دفاعی اتحاد قائم کیا ہے،دفاعی اتحاد کا مقصد اتحاد کو مضبوط بنانا ہے،دفاعی اتحاد خطے کے مسائل کا حل خطے کے اندرہی تلاش کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔
ترک صدر کا کہناتھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنےکی ضرورت ہے، ہم آزاد فلسطین کی آواز بنیں گے
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے: طیب اردگان







