ایرانی جنگی جہاز نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنیوالے بھارتی ٹینکر کو روک لیا

قم (کوہسار نیوز )ایرانی جنگی جہاز نے آبنائے ہرمز کے ’عمان کوریڈور‘ سے گزرنے کی کوشش کرنے والے بھارتی بحری آئل ٹینکر کو روک لیا ۔ ‘ہانا’ نامی بھارتی آئل ٹینکر آبنائے کے جنوبی حصے سے نکلنے کی کوشش کررہا تھا۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی بحری جہاز نے ٹینکر کو پہلے وارننگ جاری کی جس کے بعد اسے آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے کوئی بحری جہاز گزر نہیں سکا۔آبنائے ہرمز میں موجودہ کشیدگی کے باعث تجارتی اور تیل بردار جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے ایک عارضی راستے کے قیام کی کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب آبنائے ہرمز میں میزائل حملے سے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔برطانوی میری ٹائم ٹریڈ ایجنسی کا کہنا ہےکہ تمام عملہ محفوظ ہے اور آئل ٹینکر میں لگی آگ بھی بجھادی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں