سونا 4 ہزار200 روپےمزید مہنگا، 3 روز میں 15 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ

سونا

کراچی(کوہسارنیوز)ملک بھر میں سونا کی فی تولہ قیمت میں آج پھر اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونےکی قیمت میں 4 ہزار200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 87 ہزار 136 روپے ہوگئی۔ادھر عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 42 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 646 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 900 روپےکا اضافہ ہوا، آج مزید 4 ہزار 200 روپے اضافے کے ساتھ 3 کاروباری روز میں 15 ہزار100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں