جین زی کو ‘گٹر جنریشن کہنے والی کنگنا رناوت کا یوٹرن، سب سے بڑی طاقت قرار دیدیا

کنگنا رناوت

بھارت (کوہسار نیوز):بالی وڈ اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی کو ‘گٹر جنریشن کہنے پر یوٹرن لے لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے کچھ دن قبل نئی دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے طالب علموں کے احتجاج پر سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جین زی کو ‘گٹر جنریشن قرار دیا تھا۔کنگنا کے اس بیان کے بعد نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی جانب سے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔تاہم اب اداکارہ نے اپنے اس بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے جین زی کو ملک کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں