ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی، موساد سربراہ نے 2 سینئر عہدیداروں کو برطرف کردیا

برطرف کردیا

ایران(کوہسارنیوز)ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی، موساد سربراہ نے 2 سینئر عہدیداروں کو برطرف کردیاایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سرابراہ نے 2 سینئر عہدیداروں کو عہدے سے برطرف کردیا۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ اور ایران ڈویژن کے سربراہ شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ دونوں عہدیدار ایران میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق ایک منصوبے کی تیاری میں شامل تھے جس کا مقصد دہشت گرد گروہوں کو استعمال کرتے ہوئے ایران میں ملک گیر احتجاج کو ہوا دے کر اسلامی جمہوریہ کو گرانا تھا۔رپورٹس کے مطابق دونوں عہدیدار اس منصوبے کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث موساد سربراہ نے دونوں عہدیداروں کو برطرف کردیا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلے موساد کے سربراہ کی جانب سے ادارے میں وسیع تنظیمی تبدیلیوں کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں