بالی وڈ اداکارہ رشمیکا مندانا گانے کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں

0

ممبئی(کوہسارنیوزش)بالی وڈ اداکارہ رشمیکا مندانا گانے کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق رشمیکا مندانا ‘میسا’ (Mysaa) کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئی تھیں جس کے بعد سے وہ کچھ عرصے تک سوشل میڈیا سے غائب رہیں۔تاہم اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی اور صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ چوٹ لگنا واقعی بہت برا ہوتا ہے اور مجھے پوری امید تھی کہ کسی کو پتا نہیں چلے گا، معذرت کچھ عرصے سے سوشل میڈیا سے غائب تھی لیکن میں واپس آ گئی ہوں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ یہ کچھ عرصہ پہلے ہوا تھا اور یہ لگاتار میری تیسری چوٹ ہے، یقیناً مجھے یہ سیکھنا چاہیے کہ اپنے جسم کے ساتھ ایک انسانی جسم جیسا سلوک کروں، نہ کہ کسی مشین جیسا۔رشمیکا نے مزید بتایا کہ میرے دائیں کولہے میں چوٹ لگی ہے جس سے ہڈی متاثر ہوئی ہے، یہ سب ‘میسا’ (Mysaa) کے لیے ڈانس شوٹ کے دوران ہوا، اور یہ یقیناً اب تک کی میری سب سے زیادہ ‘aggressive’فلم رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں