لاہور(کوہسارنیوز)پاکستان نے 37ویں جاپان جونیئر اوپن اسکواش چیمپین شپ 2026 میں 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔یحییٰ خان نے انڈر 17 کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ ابوبکر انڈر 11 کیٹیگری کا ٹائیٹل جیت کر واپس وطن لوٹےچیمپین شپ میں شریک دونوں پاکستانی کھلاڑی اپنے درجات کے مقابلوں میں فاتح رہے،یحییٰ خان نے انڈر 17 کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور سے تعلق رکھنے والی سماعت سے محروم پاکستان کی ہونہار بیٹی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں اسکواش ٹائٹل جیت لیا تھا۔ ثنا بہادر نے اس سے قبل بھی آسٹریلیا ہی کے شہر میلبورن میں منعقدہ چیلنجر بینڈیگو اوپن اسکواش ٹائٹل جیت کر ملک کا نام بلند کیا تھا۔
پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن اسکواش چیمپین شپ میں دو گولڈ میڈل جیت لیے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







