وزیراعظم کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے: شہباز شریف

اسلام آباد(کوہسار نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے کی کمی خوش آئند ہے، اس حوالے سے وزارت پیٹرولیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔شہباز شریف نے کہاکہ خطے کے کئی ممالک میں ریفائنریز اور گیس پلانٹ بند ہیں، عالمی صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہوتے ہیں، حکومت نے مشکل حالات میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے 128 ارب روپے مختص کیے۔وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیارہیں مگر تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اپوزیشن پر منحصر ہے وہ کب تک مذاکرات کی میزپر آتے ہیں۔ دوسری جانب پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے مذاکرات کی پیشکش پرکہا کہ بات چیت ہونی چاہیے، بات ہوگی تو مسائل کا حل نکلےگا، وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو خوش آئند سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے کہیں گے کہ اس بار اس پیشکش کو پیشکش کی حد تک نہ رکھیں آگے بڑھیں، کوئی عملی اقدامات کریں تاکہ سیاسی مسائل کاحل نکالا جاسکے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے، لیکن امید ہےکہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کردیا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں