پرچھن مجاہد آباد روڈ کو قابل استعمال بنایا جائے: جبار ستی

مری(کوہسار نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مری عبدالجبار ستی نے کہا ہے کہ ضلع مری پہاڑی علاقوں پر مٌشتمل ہے مین روڈز کے علاوہ لنک روڈز آمدورفت کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں عوام کے روز مرہ کے لیے لنک روڈز کا استعمال کے لیے انتہای ضروری ہے خوشی غمی معمولات زندگی روڈز کے بغیر پہاڑی علاقوں میں زندگی انتہائی دٌشوار گزارہو چکی ہے کئی روڈز پکی کچی خستہ حالی کا شکار ہیں کئی علاقوں میں لنک روڈز بالکل نہ ہیں وہاں پر عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں اسی طرح تحصیل کوٹلی ستیاں کی ایک روڈ پرچھن مجاہد آباد حالیہ بارشوں کی وجہ سے بند پڑی ہے تحصیل میں مشین ہونے کے باوجود پرچھن مجاہد آباد روڈ کو کلیر نہیں کیا گیا تحصیل کوٹلی ستیاں کی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ پرچھن مجاہد آباد روڈ کو قابل استعمال بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں