بھائی عمران اشرف نے کیرئیر میں کوئی مدد نہیں کی: اداکار عباس اشرف

لاہور (کوہسار نیوز):کی ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار عباس اشرف نےکہا ہےکہ ان کے بڑے بھائی نامور اداکار عمران اشرف نے کیرئیر میں ان کی کوئی مدد نہیں کی۔حال ہی میں عباس اشرف نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اداکاری اور کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کی۔عباس اشرف نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ہی اداکار بننا چاہتا تھا، کیرئیر کے ابتدا میں والدہ کو اعتراض تھا جب کہ بڑے بھائی عمران اشرف پہلے سے ہی اس شعبے سے منسلک تھے اس کے باوجود بھی والدہ کو اعتراض تھا۔انہوں نے قصہ سناتے ہوئے کہا کہ میری والدہ نے مجھے فون کال کی اور کہا کہ میں نے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوکر دعا کی ہے کہ تم اداکاری کو چھوڑ کر کسی اور شعبے سے منسلک ہوجاؤ جس پر میں نے اپنی والدہ کو ہنستے ہوئے کہا کہ آپ کی دعا قبول ہوگئی ہے اور مجھے ایک ٹی وی چینل سے آفر آئی ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے عباس اشرف کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنے بڑے بھائی عمران اشرف سے اداکار بننے کی خواہش کا اظہار کیا اور انڈسٹری میں متعارف کرنے کیلئے مدد چاہی تو انہوں نے منع کردیا اور کہاکہ اپنی محنت سے آؤ، میں بھی محنت سے آیا ہوں، ان کے اس جملے کے بعد میں نے بہت محنت کی، مختلف کمرشلز کرتے کرتے اب ڈراموں میں اداکاری کررہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں